ثانیہ مرزا نے سکون تلاش کر لیا

کراچی(پی این آئی)ثانیہ مرزا نے سکون تلاش کر لیا۔۔۔بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی سے شادی کی افواہوں کے درمیان سکون تلاش کرلیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی چند ایڈیٹ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔ ایڈیٹ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد صارفین قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ ممکنہ طور پر دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔تاہم ان افواہوں کے دوران، حج و عمرے کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود سابقہ ٹینس اسٹار نے سکون تلاش کرلیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹینس کی سابقہ کھلاڑی نے انسٹااسٹوری میں مدینہ منورہ سے ایک تصویر شیئر کی پے، جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں’سکون‘ کا لفظ لکھا اور ساتھ ہی دعا مانگتے ہاتھوں، چاند اور دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔ان کی انسٹااسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ مدینے کی گلیوں میں انہوں نے ’سکون‘ حاصل کرلیا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close