معروف پاکستانی اداکارہ کےگھر صف ماتم بچھ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کی نامور اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے۔

ماڈلنگ اور پھر ڈرامہ انڈسٹری میں اداکارہ مومنہ اقبال کا شمار خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اداکارہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے حوالے سے بھی خاصی مشہور ہیں اور اکثر انٹرویوز میں اپنی فیملی سے محبت کا ذکر بھی کرتی رہتی ہیں۔مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو افسوسناک خبر سناتے ہوئے ایک اسٹوری شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں والد کے انتقال سے متعلق خبر سنائی۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے حوالے سے بھی مداحوں کو لوکیشن لکھ کر آگاہ کیا۔واضح رہے اداکارہ نے خدا اور محبت 3، عہد وفا، گھاٹا، احسان فراموش جیسے ڈراموں میں اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

close