سوناکشی کی شادی، خاندان میں پھوٹ پڑ گئی

ممبئی (پی این آئی) بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی سے چند روز قبل ان کی فیملی دو حصوں میں تقسیم ہونے کی افواہیں پھیل گئی ہیں۔۔۔۔سوناکشی سنہا 23 جون کو ظہیر اقبال کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں اور اب اس خبر کی تصدیق شوبز ستارے بھی کر چکے ہیں جن میں سینئر اداکارہ پونم ڈھلون اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ شامل ہیں۔۔۔۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سب سے پہلے سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن سنہا کا شادی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرنا اور اب سوناکشی سنہا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی والدہ پونم سنہا اور بھائی لَو سنہا کے اکاؤنٹ ان فالو ہونا سنہا فیملی کی ناراضگی کی تصدیق کر رہے ہیں۔۔۔

۔یہ بات اہم ہے کہ صرف سوناکشی ہی نہیں بلکہ لَو سنہا اور پونم سنہا دونوں نے بھی سوناکشی کو انسٹاگرام پر فالو نہیں کیا ہوا ہے۔۔۔۔پونم سنہا نے انسٹاگرام پر صرف 6 افراد کو فالو کر رکھا ہے جن میں ان کے شوہر شتروگھن، بیٹا لَو اور کُش شامل ہیں لیکن صرف سوناکشی سنہا نہیں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close