سوناکشی سنہا کی شادی ، تفصیلات منظرعام پر آگئیں

ممبئی(پی این آئی)سوناکشی سنہا کی شادی ، تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج مایوں سے ہوگا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سوناکشی سنہا حال ہی میں اپنے والدین کا گھر چھوڑ کر باندرہ میں اپنے نئے گھر میں شفٹ ہو گئی تھیں اور انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات بھی اپنی نئی رہائش گاہ پر ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اداکارہ کی مایوں کی تقریب بھی اس نئے گھر میں ہی منعقد ہوگی جس میں اس جوڑی کے چند قریبی دوست اور فیملی کے لوگ شرکت کریں گے۔سوناکشی سنہا نے مایوں کی تقریب کے لیے روایتی انداز سے ہٹ کر خاص تھیم کا انتخاب کیا ہے اور شادی کے بعد وہ اپنے دوستوں کے لیے شاندار استقبالیہ بھی رکھیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوناکشی سنہا نے اپنے ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا ہے۔اس جوڑی کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ بھی لیک ہوگیا ہے جس میں اُنہیں اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔آڈیو دعوت نامے کے مطابق شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔شادی کے اعلان کے بعد سوناکشی سنہا نے ایک بیچلر پارٹی بھی دی تھی جس میں ان کی فیملی کے کسی فرد نے شرکت نہیں کی۔۔۔۔

close