کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پرمعروف بالی ووڈ اداکارہ کا بیان بھی سامنے آگیا

ممبئی (پی این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی ایف سی اہلکار کی جانب سے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارے جانے کو غلط عمل قرار دیا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ کنگنا نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے کئی بار تشدد کا جواز پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنگنا کو تو صرف تھپڑ مارا گیا، وہ کم از کم زندہ تو ہیں لیکن اس ملک میں کئی لوگوں کو جان سے ہی مار دیا گیا، فسادات میں سیکیورٹی اہلکاروں نے لوگوں کو مارا پیٹا۔ جو لوگ ان واقعات کا جواز پیش کر رہے ہیں وہ کنگنا کے معاملے میں ہمیں نہ سکھائیں۔سوارا بھاسکر نے اپنی سابقہ ساتھی اداکارہ پر سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد کا جواز پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کنگنا کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تشدد کو جائز قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کنگنا کے ساتھ جو ہوا وہ درست نہیں تھا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کے بڑے مسائل پر توجہ دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں