بھارتی اداکار گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

ممبئی(پی این آئی)بھارتی اداکار گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔۔۔ تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پردیپ وجین اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ 39 سالہ اداکار پردیپ وجین بدھ کی شام چنئی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اداکار کی موت حادثاتی طور پر گِرنے سے ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پردیپ وجین اپنے گھر میں اکیلے ہی مقیم تھے جبکہ ماضی میں اُنہوں نے سانس کی تکلیف اور چکر آنے کی وجہ سے اپنا علاج بھی کروایا تھا.۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close