قتل کا الزام، بھارتی اداکار بیگم سمیت گرفتار

بینگلورو (پی این آئی)قتل کا الزام، بھارتی اداکار بیگم سمیت گرفتار….بھارتی اداکار درشن تھوگودیپا اور ان کی اہلیہ پاوترا گوڑا کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق درشن نے اہلیہ پاوترا کو سوشل میڈیا پر توہین آمیز کمنٹس بھیجنے پر رینوکا سوامی نامی مداح کو مبینہ طور پر قتل کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اداکار درشن نے اپنی بیوی اور 10 ساتھیوں کے ساتھ مل کر رینوکا سوامی نامی شہری کو اغوا کیا اور پھر تشدد کا نشانہ بنا کر اسے قتل کردیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتول رینوکا سوامی کی بیوی نے الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر کو گھر کے قریب چھترا درگا کے علاقے سے اغوا کیا گیا پھر بینگلوروکے علاقے کمک شپلیا میں لے جایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ اداکار درشن، اس کی بیوی اور دیگر ملزمان نے رینوکا سوامی پر تشدد کیا

،

اسے بیلٹ سے مارا اور پھر نیم بیہوشی کی حالت میں اسے دیوار پر دے مارا جو جان لیوا ثابت ہوا، ملزمان نے مقتول کی لاش کو قریبی نالے میں پھینک دیا جہاں ایک فوڈ ڈلیوری بوائے نے کتوں کو مقتول رینوکا کی لاش کھاتے دیکھا تو پولیس کو اطلاع کردی۔بھارتی پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران رینوکا کے قتل میں ملوث 2 افراد نے پولیس کے پاس پہنچ کر قتل کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا اور اسے مالی معاملہ قرار دیا مگر پولیس نے جبتحقیقات آگے بڑھائیں تو قتل کی واردات میں اداکار درشن اور ان کی اہلیہ پاوترا کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول رینوکا کو قتل کرنے کے لیے درشن کی بیوی نے اسے اکسایا تھا، قتل کے الزام میں پولیس اب تک 13 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close