ہانیہ عامر بنی دلہن، دولہا کون ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)ہانیہ عامر بنی دلہن، دولہا کون ہے؟پاکستان شوبز انڈسٹری میں فلم ’جانان‘ کے ذریعے قدم رکھنے والی ہانیہ عامر اب سرِفہرست کی اداکارہ و ماڈل بن چکی ہیں۔ہانیہ عامر کی چلبلی شخصیت اور ہمیشہ ہنستے رہنے کی عادت سے کون واقف نہیں، اداکارہ کا معصوم گول چہرہ اور منفرد انداز ہی ہے کہ وہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں۔ہانیہ عامر کے ناصرف ڈرامے اُن کے وجہ شہرت بنتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر اُن کی شوخ و چنچل ادائیں بھی اُن کے ملکی اور غیر ملکی فالوورز میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ کا لقب عائزہ خان سے چھین کر اپنے نام کر لیا ہے۔ہانیہ عامر ڈراموں میں تو متعدد بار دلہن بن چکی ہیں مگر تاحال حقیقی زندگی میں اُن کا دور دور تک دلہن بننے کا کوئی ارادہ نہیں لگتا ہے۔دوسری جانب ہانیہ عامر کو دلہن کے روپ میں پسند بھی بے حد کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کی آن اسکرین جس بھی اداکار کے ساتھ جوڑی ہٹ ہوتی ہے کلوتھنگ برانڈز والے ہانیہ عامر کو اپنے عروسی ملبوسات میں شوٹ کرنے لگتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے دوست، اور آن اسکرین دو بار بننے والے عاشق، اداکار زاویار نعمان اعجاز کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔یہ فوٹو شوٹ آنکھوں کے لیے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہے جس میں زاویار اور ہانیہ ایک ساتھ عروسی لباس میں بے حد حسین نظر آ رہے ہیں۔اس فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے، ہر جانب بس ہانیہ اور زاویار ہی چھائے نظر آ رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر اپنے ساتھی اداکار فرحان سعید اور وہاج علی کے ساتھ بھی دلہن کے روپ میں دیکھی جا چکی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close