ایک اور بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی

ممبئی(پی این آئی) بھارت کی ایک اور اداکارہ نے خودکشی کر لی۔


ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نور ملائیکہ داس نامی اس اداکارہ کا تعلق ریاست آسام سے تھا اور وہ فلم و ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ تھیں اور ممبئی کے علاقے اندھیری میں رہائش پذیر تھیں، جہاں اپارٹمنٹ سے ان کی کئی دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ہمسایوں نے فلیٹ سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی، جنہوں نے آ کر فلیٹ کا دروازہ کھولا اور اندر گئے تو اداکارہ کی چھت کے پنکھے سے جھولتی گلتی سڑتی لاش مل گئی۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی آخری رسومات پولیس نے ایک این جی او کی مدد سے کیں، کیونکہ اداکارہ کی فیملی دو ہفتے قبل واپس آسام چلی گئی تھی اور ان سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا تھا۔تاحال اداکارہ کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ نور ملائیکہ داس کئی فلموں اور ٹی وی سیریز میں کام کر چکی تھیں جن میں سسکیاں، واک مین، تیکھی چٹنی اور دی ٹرائیل شامل ہیں۔ دی ٹرائیل ان کا آخری پراجیکٹ تھا جس کی حال ہی میں شوٹنگ مکمل ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close