معروف اداکار اور اہلیہ کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

ممبئی (پی این آئی) بھارتی فلموں کے معرف اداکار ’درشن تھوگودیپا اور ان کی اہلیہ ’پاوترا گوڑا ‘کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق 47 سالہ کنڈا فلموں کےاداکار درشن تھوگودیپا اور ان کی اہلیہ کو بنگلورو پولیس نے رینوکا سوامی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 47 سالہ اداکار کو میسور میں ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔ ان پر بنگلورو کی فارمیسی میں کام کرنے والے 33 سالہ رینوکا سوامی کو قتل کروانے کا الزام ہے۔رینوکار سوامی نے اداکار درشن کی بیوی کو مبینہ طور پر توہین آمیز میسجز کیے تھے جس کے کچھ عرصے بعد اس کی لاش ایک پل پر پائی گئی تھی۔گذشتہ روز کم از کم تین افراد نے قتل کا اعتراف کیا اور الزام لگایا کہ انہوں نے تھوگودیپا کی ہدایت پر یہ جرم کیا۔

متوفی کے والدین نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی، لیکن انہیں دو دن انتظار کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ قتل کی اطلاع 9 جون کو ملی تھی، جس کے بعد معاملہ درج کیا گیا تھا۔اس کے بعد شکایت کی بنیاد پر تھوگودیپا کو حراست میں لیا گیا۔فی الحال تحقیقات جاری ہیں کہ آیا وہ قتل میں براہ راست ملوث تھا یا کسی سازش کا حصہ تھا۔

close