مقبول ویب سیریز ’’مرزا پور‘‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

ممبئی(پی این آئی) بلاک بسٹر ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے مداحوں کیلئے خوشخبر ی آگئی، سیزن 3 کا تجسس سے بھرپور ٹیزر جاری کرکے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

ایمازون پرائم ویڈیو نے ایکشن تھرلر سیریز کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سیزن تھری کی اقساط اگلے ماہ پانچ جولائی سے نشر کی جائیں گی۔تجسس سے بھرپور ٹیزر سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ نیا سیزن بھی طاقت، انتقام، سیاست، غداری، دھوکہ دہی اور خاندانی جھگڑوں کے ارد گرد گھومے گا۔ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شیوتا ترپاٹھی، راسیکا دگل، وجے ورما اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

close