معروف گلوکارہ کو قتل کر دیا گیا، افسوسناک خبر

نوشہرہ (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں معروف پشتو گلوکارہ خوشبو کو قتل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ کو گھر جاتےہوئے اکبر پورہ کی حدود میں قتل کیا گیا جس کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کے خلاف مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ اکبر پور ہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا ، ملزمان گلوکارہ کو شوبز میں کام کرنے سے منع کرتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close