معروف پاکستانی اداکار کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) معروف اداکار جاوید شیخ کے خلاف میاں بیوی کی درخواست پر فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ روات میں فلم سٹار جاوید شیخ سمیت 6 افراد کے خلاف منافع کا جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں دفعہ 420 فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کرنے کاحکم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دیا تھا، پولیس نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کر لیا۔

امجد محمود اور اس کی اہلیہ ارم امجد نے درخواست میں بتایا کہ فلم سٹار جاوید شیخ، جہاں زیب عالم، جمال خان، رانا زاہد، اظہر حسین اور سمیر جدون نے بلا کر جھانسہ دیا کہ سرمایہ کاری کرو7فیصد منافع ہر ماہ ملے گا، انھوں نے باقاعدہ اسٹیمپ پیپرز کے ذریعے معاہدہ کیا اور ہم نے 50 لاکھ روپے فراہم کردیے، اب کئی ماہ گزر گئے منافع مانگیں تو دھمکیاں دی جاتی ہیں، اصل سرمایہ ادا کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ سے انکار کیا تو مجبوراٰ عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close