دوسری شادی،اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے خاموشی توڑ دی

ممبئی(پی این آئی)دوسری شادی،اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے خاموشی توڑ دی۔۔۔منور فاروقی نے بلآخر اپنی دوسری شادی کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ میک اپ آرٹسٹ ماہ جبین کے ساتھ شادی کے بعد اسٹینڈ اپ کامیڈین پہلی مرتبہ منظر عامر پر آگئے۔ بھارتی میڈیا میں منورا فاروقی کی پاپارازی کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی شادی کی تصدیق کردی۔

ویڈیو میں بگ باس 17 کے فاتح کو ایک عمارت سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران باہر موجود پاپارازی نے انہیں زندگی کے نئے باب کی شروعات پر مبارکباد دی، تو وہ شرماتے ہوئے نظر آئے۔جب منور فاروقی کے سامنے مبارکباد کے پیغامات آئے تو انہوں نے عاجزی سے ’شکریہ‘ میں جواب دیا، البتہ انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں تفصیل سے کوئی بات نہیں کی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسٹینڈ اپ کامیڈین نے اپنی دوسری شادی اور ماہ جبین کے ساتھ اپنے رشتے کو ’شکریہ‘ کے الفاظ کہتے ہوئے تسلیم کرلیا۔ ویڈیو پر منور فاروقی کے چاہنے والے بھی پیار بھرے تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ’منور رسپیکٹ بٹن‘ جبکہ ایک نے لکھا ’وہ شرما رہا ہے‘۔

انہیں تبصروں کے دوران ایک صارف نے لکھا ’کیوٹ‘ جبکہ ایک اور صارف نے انہیں مبارکباد دی۔لکھا، ’مبارکباد‘۔واضح رہے کہ چند روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ منور فاروقی نے گزشتہ ماہ میک اپ آرٹس ماہ جبین سے خاموشی سے شادی کرلی۔ جب نئی جوڑے کی تصاویر آن لائن آئیں اور وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو یہ خبر عام ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close