معروف پاکستانی اداکارہ کا اسرائیل کی حامی کمپنی کیساتھ کام کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک(پی این آئی)اداکارہ جویریہ سعود نے حالیہ دنوں میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے بچوں نے فلسطینی حمایت میں امریکا کی ملٹی نیشنل ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے سے منع کردیا تھا لیکن اب ایک مارننگ شو میں انہوں نے اقرار کیا کہ بچوں کے انکار کے بعد اسی اشتہار کے لیے انہوں نے شوہر کے ہمراہ کام کیا۔

جویریہ نے اپنے شوہر سعود قاسمی کے ہمراہ حال ہی مٰیں ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچوں کی جانب سے اشتہار میں کام کرنے سے انکار والے معاملے پربات کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کو بچوں سمیت ایک ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں پیش کش ہوئی تھی اور انہیں اشتہار کے لیے ترکیہ جانا تھا، لیکن ان کے بچوں نے اسرائیل جنگ کی وجہ سے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچوں کے انکار کے بعد انہوں نے کمپنی کو فون کیا کہ ان کے بچے نہیں مان رہے، جس پر کمپنی نے انہیں کہا کہ آپ ترکیہ آجائیں، وہ کسی اور کے بچے لے لیں گے۔

ان کے مطابق بچوں کے انکار کے بعد وہ اور ان کے شوہر اشتہار کے لیے ترکیہ چلے گئے، جہاں ان کے بچے بار بار انہیں میسیج کرکے یہ احساس دلانے کی کوشش کرتے رہے کہ انہیں پیسوں کی خاطر ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔جویریہ سعود نے تسلیم کیا کہ ان کی جانب سے اشتہار میں شوہر کے ہمراہ کام کرنے کی حامی بھرنے پر بھی ان کی بیٹی نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اور کہا کہ ،ہم فلسطین کے لیے جنگ نہیں لڑ سکتے ،لیکن ہمارے اختیار میں جو ہے، ہم وہ کام تو کرسکتے ہیں، ہمیں اسرائیل کی حامی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرکے فلسطین کا ساتھ دینا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close