چاہت فتح علی خان کو زندگی کا بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور ( پی این آئی) معروف ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنی بے سری اور بے ڈھنگی گلوکاری سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کا گانا ‘بدوبدی’ 28 ملین ویوز لینے کے بعد ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے تقریباً ایک ماہ قبل اپنے یوٹیوب چینل پر گانا ’اکھ لڑی بدوبدی‘ اپلوڈ کیا جو راتوں رات ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خوب وائرل ہوا جس کو اب تک 28 ملین ویوز بھی مل چکے تھے اس کے علاوہ اُن کا یہ گانا سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ٹرینڈز میں رہا لیکن اب یوٹیوب نے یہ گانا ڈیلیٹ کردیا ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے کاپی رائٹس کی وجہ سے چاہت فتح علی خان کا گانا ’بدوبدی‘ ڈیلیٹ کیا یعنی یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ کو غیر قانونی طور پر گانے اور یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنے کی وجہ سے ہٹایا ہے کیوں کہ اصل میں معروف پنجابی گانا ’اکھ لڑی بدو بدی‘ ملکہ ترنم نور جہاں کی ملکیت ہے جنہوں نے 1973ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے لیے گانا ’اکھ لڑی بد وبدی‘ گایا تھا، تاہم چاہت فتح علی خان نے بغیر اجازت اس گانے کو گایا اور یوٹیوب پر اپلوڈ کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں