”قالین بھیا“ کے چاہنے والوں کے لیے پریشان کن خبر

ویب ڈیسک(پی این آئی)بھارت کی مقبول ترین ویب سیریز ”مرزا پور“ کے تیسرے سیزن کے اعلان کے بعد آنے والی خبر نے مداحوں کو پریشان کردیا ہے۔

ویب سیریز ”مرزا پور“ نے جہاں لوگوں میں اتنی مقبولیت حاصل کی وہیں اب اس کا تیسرا سیزن بھی عنقریب ریلیز ہونے والا ہے۔مگر وہیں اس سیزن کے اعلان کی خبر کے بعد مرزا پور بالخصوص ”قالین بھیا“ کے چاہنے والوں کے لیے پریشان کن خبر سامنے آئی ہے۔اس مقبول ترین ویب سیریز کا پہلا سیزن 2018 میں ریلیز ہوا تھا جبکہ دوسرا سیزن 2020 میں اسٹریمنگ کیلئے پیش کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرزا پور کے تیسرے سیزن کا اعلان اپریل 2024 میں ہوا تھا، مگر اب پرائم ویڈیو انڈیا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔مختصر ویڈیو میں ”جے پی یادو“ کا کردار ادا کرنے والے پرمود پاٹھک کو آم کا لطف اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ جب ان سے مرزا پور کے تیسرے سیزن سے متعلق پوچھا گیا تو وہ 22 اگست 2024 کی تاریخ بتاتے ہیں، دوبارہ سوال ہوچھنے پر وہ جواب دیتے ہیں کہ ’یہ سیاستدان کی دی گئی زبان ہے، بھروسہ رکھو۔‘بھارتی انتخابات میں کونسے بولی ووڈ اداکار کامیاب ہوئے؟بھارتی ویب سیریز مزرا پور کے تیسرے سیزن کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ رواں ماہ جون میں اس کی ریلیز کا اعلان سامنے آیا تھا مگر اب ویڈیو کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اس کا تیسرا سیزن اگست میں اسٹریم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close