بہروز سبزواری کو عمران خان سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا

کراچی (پی این آئی) ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار بہروز سبزواری نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں کھل کر بات کی اور انکشافات پر اداکارہ حنا بیات اب برس پڑیں۔

عدنان فیصل کی میزبانی میں ایف ایچ ایم کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزوادی نے پہلے عمران خان کی تعریف کی اور پھر کہا کہ عمران خان کو منشیات جیسی کوئی لت نہیں، بلکہ انہوں نے میرے ساتھ شراب نوشی کی ہے، عمران خان نے کبھی ایک سے زیادہ مشروب نہیں پیا۔ان کے اس بیان نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین تجربہ کار اداکار کو ان کے بیان پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔حال ہی میں انتہائی بہادر، خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ حنا بیات نے اپنے معاون اداکار کو سوشل میڈیا کو غیر ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حنابیات کا کہنا تھا کہ، اب ایک نیا ٹرینڈ شروع ہوا ہے: اگر آپ کو اپنے کام کے لیے سراہا نہیں جاتا یا سوشل میڈیا پر زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ہے، تو آپ کو صرف پوڈ کاسٹ پر آنا ہوگا، کسی مشہور شخصیت کو بلانا ہوگا، اور ڈسکلیمر دینا ہوگا کہ لوگ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ اس شخص کی امیج کو بھی خراب کرتے ہیں اور یہ آپ کے حق میں کام کرتا ہے کیونکہ آپ وائرل بھی ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close