سجل علی کاشادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، یاد رہے کہ سجل علی سال 2020 میں اداکار احد رضا میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں جبکہ دونوں کے درمیان طلاق سال 2022 میں ہوگئی تھی۔

اداکارہ اپنی طلاق کے بعد بہت کم شادی کے موضوع پر بات کرتی نظر آتی ہیں مگر اس بار شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے تفصیل سے بات کی، اداکارہ نےحال ہی میں فوچیا میگزین کو انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بارے میں معاشرے میں غلط تصورات پائے جاتے ہیں۔ لڑکی سے کہا جاتا ہے کہ وہ جتنا پڑھ لکھ لے شادی تو اسے ضرور کرنی ہے۔اداکارہ کے مطابق لڑکیوں کو کہا اور سکھایا جاتاہے کہ چاہے وہ کچھ بھی کرلیں لیکن آخر میں ان کی شادی ہی ہونی ہے جو کہ سچ بات بھی ہے، شادی ایک خوبصورت رشتہ اور خیال ہے لیکن یہ سب کچھ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close