معروف اداکارہ پر مشتعل ہجوم کا حملہ، ویڈیو وائرل

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر مشتعل ہجوم نے حملہ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور کو لوگوں کے ایک ہجوم کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب ان کی کار نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو ٹکر ماری۔ممبئی پولیس کے مطابق ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون کو اس وقت کار سے ٹکر ماری جب وہ گاڑی کو پارک کرنے کیلئے ریورس لے رہا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید لباس میں ملبوس روینہ کو متاثرہ خاتون اور مقامی لوگوں نے گھیرا ہوا ہے اور ان پر حملہ آور ہیں، لوگوں کو پولیس کو فون کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جب کہ ایک خاتون نے چیخ کر کہہ رہی تھیں کہ ’میری ناک سے خون بہہ رہا ہے۔ اس نے (روینہ) مجھ پر حملہ کیا‘۔ویڈیو میں روینہ کو ہجوم سے اس واقعہ کی ویڈیو ریکارڈ نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔انہوں نے ہجوم سے درخواست کی کہ وہ انہیں نہ ماریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close