کتنی لڑکیاں اب تک شادی کی پیشکش کر چکی ہیں؟چاہت فتح علی خان کا حیران کن انکشاف

لاہور (پی این آئی) کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی سے قبل سات معاشقے کیے لیکن تمام ناکام ہوئے اور اب انہیں 28 خواتین شادی کی پیش کش کر چکی ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی اور اسی انٹرویو کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں چاہت فتح علی خان نے ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ شادی سے قبل وہ سات بار معاشقے کر چکے ہیں۔انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان کے تمام ساتوں عشق ناکام ہوئے، کیوں کہ اس وقت تک وہ اتنے مقبول نہیں تھے، ان کی محبت کو اہمیت نہیں دی گئی۔

کامیڈین گلوکار نے کہا کہ شادی سے پہلے جن خواتین کے ساتھ انہوں نے سات معاشقے لڑائے اگر ان کے ساتھ ان کا عشق جاری رہتا تو ان میں سے ہی کسی ایک خاتون کے ساتھ وہ شادی کرلیتے۔ایک اور سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان نے دعوی کیا کہ مشہور ہونے کے بعد اب تک انہیں 28 لڑکیاں اور خواتین شادی کی پیش کش کر چکی ہیں لیکن اب چوں کہ وہ شادی شدہ ہیں، اس لیے انہیں ایسی پیش کش پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close