میں اپنی اوقات جان گیا ہوں، گلوکار علی ظفر بھی چاہت فتح علی خان کے معترف

کراچی (پی این آئی) معروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا اسٹار کاشف رانا عرف چاہت فتح علی خان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔

ان دنوں نہ صرف پاکستانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ یہ گانا نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے موازنہ کیا کہ بدوبدی گانے نے ایک ماہ میں یوٹیوب پر26ملین ویوز حاصل کرلیے جبکہ علی ظفر کا لیجنڈری گلوکار عطا اللہ کے ساتھ گانا بالوبتیاں ایک ماہ میں یوٹیوب پر19ملین ویوز حاصل کرسکا۔علی ظفر نے اِس موازنے پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں یہ سوچ کر وہم اور غرور میں مبتلا تھا کہ میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے، میں اپنی اوقات جان گیا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close