فیروز خان نے دوسری شادی کرلی

اسلام آباد(پی این آئی)معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کرلی۔


فیروز خان کی جانب سے اپنی شادی کی تصدیق خود اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔فیروز خان نے عروسی لباس میں ملبوس اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ میری زندگی میں خوش آمدید’۔ فیروز خان نے اس موقع پر اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے خوبصورت بھی لکھا۔اداکار کی پوسٹ پر بڑی تعداد میں ان کے مداح مبارک باد کا پیغام لکھ رہے ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔فیروز خان کی دلہن کے بارے میں حتمی طور پر تو معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون ہیں اور نہ ہی فیروز خان نے اس حوالے سے کوئی بات بتائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close