ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنی دیول بڑی مشکل میں پھنس گئے۔۔۔بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنی دیول کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلموں کے پروڈیوسر سورو گپتا نے بالی ووڈ اداکار سنی دیول پر دھوکہ دہی، جعلسازی اور جھوٹے دعوؤں کا الزام عائد کیا ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران فلم پروڈیوسر نے ”غدر“ فلم کے ہیرو سنی دیول پر الزام لگایا کہ اداکار نے 2016 میں ان کے ساتھ 4 کروڑ روپے کے معاوضے کے عوض ایک فلم سائن کی، مگر فلم کی شوٹنگ کا آغاز تاحال نہ ہوسکا۔
سورو گپتا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلمی پروجیکٹ کیلئے سنی دیول کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے مگر فلم شروع نہ ہوسکی۔ سنی دیول فلم شروع نہ کرنے کے باوجود ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے مگر ”غدر 2“ کی کامیابی کے بعد انہوں نے پروڈیوسر سے رابطہ ختم کردیا۔ٰپروڈیوسر نے اداکار پر مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی اور 40 ملین روپے کو 80 ملین روپوں میں بدل دیا۔سورو گپتا نے بتایا کہ انہوں نے سنی دیول کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔پولیس نے اداکار کو 30 اپریل کو ایک نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد ان کے دفتر سے خط موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اس وقت شہر میں موجود نہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں