معروف اداکارہ نے اپنے شوہر پرسنگین الزام عائد کر دیا

ممبئی(پی این آئی) بھارتی اداکارہ دلجیت کور نے اپنے دوسرے شوہر نکھیل پٹیل پر بے وفائی کا سنگین الزام عائد کر دیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق دلجیت کور رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 13کا حصہ رہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال کاروباری شخص نکھیل پٹیل کے ساتھ شادی کی اور ان کے ساتھ مستقل طور پر کینیامنتقل ہونے کا اعلان کیا۔تاہم شادی کے دو ماہ بعد ہی ان کے مابین تلخی اور طلاق کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔اب دلجیت کور کی طرف سے سوشل میڈیا پوسٹس اور ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے نکھیل پٹیل کو بے وفائی کا مرتکب قرار دیا جا رہا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نکھیل کا کسی ’ایس این‘ نامی لڑکی کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔

ایک پوسٹ میں وہ کہتی ہیں کہ ’’مجھے نکھیل نے کہا ہے کہ یہ میرا گھر ہے، تمہارا نہیں ہے۔‘‘دلجیت کور اپنی ایک اور پوسٹ میں کہتی ہیں کہ ’’نکھیل کہتا ہے کہ میری اس کے ساتھ شادی جائز نہیں ہے۔ کیا وہ میرا شوہر نہیں ہے؟ ایس این! تمہارا کیا خیال ہے؟ کیا نکھیل میرا شوہر نہیں ہے؟ کیا ہماری شادی نہیں ہوئی؟ ‘‘ ایک پوسٹ میں وہ لکھتی ہیں کہ ’’میرا سب کچھ میرے شوہر کے گھر میں رہ گیا ہے، حتیٰ کہ میرے بیٹے کے کپڑے اور کتابیں بھی۔‘‘

close