ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ، اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی ساتھی اداکارہ زائرہ وسیم کے والد انتقال کر گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق بھارتی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر کا اعلان انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا ہے۔ زائرہ وسیم نے اپنے والد کے ہمراہ بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔سابقہ اداکارہ کا لکھنا ہے کہ ’میرے والد زاہد وسیم انتقال کر گئے ہیں، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللّٰہ سے دعا کریں کہ وہ ان کی کوتاہیوں کو معاف کر دے، ان کی قبر کو پرامن بنائے اور انہیں قبر کے عذاب سے محفوظ رکھے، ان کا آخری سفر آسان کرے۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں