لاپتہ ہونے والے ٹی وی اداکار نے اندر کی بات بتانے سے انکار کر دیا،

ویب ڈیسک(پی این آئی)بھارتی ٹیلی ویژن اداکار گروچرن سنگھ نے اپنے لاپتہ ہونے اور پھر واپس آنے پر بات چیت کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس معاملے میں صحیح وقت آنے پر بات کروں گا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے گروچرن سنگھ کا کہنا تھا کہ میں جب گیا تھا تو میرے والد نے گمشدگی کی رپورٹ داخل کروائی تھی۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا کیس ابھی بند ہونا ہے، کچھ رسمی کارروائیاں ہوگئی ہیں لیکن تھوڑی باقی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار کیس بند ہوجائے تو میں سب سے آرام سے بات کروں گا اس (اپنے لاپتہ ہونے کے) بارے میں۔ واضح رہے کہ مشہور سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار نبھانے والے گروچرن 22 مارچ کو لاپتہ ہوگئے تھے۔اس دوران نئی دہلی پولیس نے انکی تلاش شروع کی جبکہ اور مختلف زاویوں سے تفتیش کی تو انکے بارے میں کئی انکشافات بھی ہوئے۔ تاہم اداکار خود 17 مئی کو گھر واپس لوٹے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close