مشہور ومعروف اداکارہ کےوالد کو سزائے موت سنادی گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی) اداکاراؤں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں قتل کی گئی بھارتی اداکارہ لیلا خان سے متعلق خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ لیلا خان کے قتل میں سوتیلے والد پرویز ٹاک کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ممبئی سیشنز کی عدالت نے جمعے کے روز سوتیلی بیٹی اور اداکارہ لیلا خان کو قتل کرنے کے جرم میں پرویز تک کو موت کی سزا سنائی گئی۔واضح رہے 2011 میں پروز ٹاک نے سوتیلی بیٹی اداکارہ لیلا خان، 4 بھائی بہنوں اور اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔

جبکہ پرویز ٹاک نے 9 مئی کو عدالت کے ساتھ قتل کا اعتراف کیا تھا، جج ایس بی پور کی جانب سے کہنا تھا کہ یہ کیس قتل کے چارجز میں اتا ہے۔ پرویز ٹاک کو سزائے موت سنائی جاتی ہے۔واضح رہے اس سزا سے قبل مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جبکہ 10 ہزار بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پرویز ٹاک نے پہلے اہلیہ سیلینا کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا جس کے بعد لیلا اور دیگر 4 بچوں کی جان لے لی۔قتل کا انکشاف کئی ماہ بعد سامنے آیا تھا، جب مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے پرویز کو گرفتار کیا تھا۔