معروف اداکار کے بھائی کو گرفتار کرلیاگیا

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین کو پولیس نے جعل سازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نوازالدین صدیقی اپنے فلمی کیریئر میں شاندار کامیابیاں سمیٹنے کے باوجود بھی ذاتی زندگی میں الجھنوں کا شکار رہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین کو گزشتہ روز بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں پولیس نے جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایاز الدین پر یہ الزامات سامنے آئے ہیں کہ اُنہوں نے دسمبر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم نامے کی ایک جعلی کاپی محکمۂ کنسولیڈیشن کے دفتر میں جمع کروائی تھی اور ساتھ ہی اپنے مخالف جاوید اقبال کے ساتھ زرعی زمین کے تنازع سے متعلق درخواست بھی دی تھی۔اس وقت یہ پتہ چلا کہ یہ آرڈر لیٹر واقعی جعلی تھا جس پر رواں سال مارچ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی شکایت پر ایاز الدین اور جاوید کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 420، 467، 468، اور 471 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close