چاہت فتح علی خان کا شادی کے پروپوزلز سے متعلق حیران کن انکشاف

لاہور (پی این آئی) سوشل میڈیا پر وائرل چاہت فتح علی خان جہاں صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، وہیں اب ان کے انٹرویوز بھی وائرل ہو رہے ہیں، حال ہی میں گلوکاری کا مظاہرہ کرنے والے چاہت فتح علی خان کی جانب سے انٹرویو دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے شادی کے پروپوزلز سے متعلق انکشاف کیا۔

“آج نیوز “کے مطابق یوٹیوب چینل پر دیے گئے انٹرویو میں چاہت فتح علی خان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں اس عمر میں بھی چھوٹی عمر کی لڑکیوں کے 28 رشتے آ چکے ہیں، یوں تو ان کے گانے ہی سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں، تاہم اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کے لیے یقین کرنا مشکل تھا جس پر صارفین نے بھی دلچسپ تبصروں کا آغاز کر دیا، ایک صارف نے لکھا کہ خدارا گند کو پروموٹ کر کے مقبول نہ کیا کرو۔ ایک صارف نے لکھا کہ انکل وہ آپ کے بیٹے کے لیے رشتے آئے ہوں گے، آپ کو غلط فہمی ہو گئی ہے۔ ایک صارف نے اسے “جھوٹ آف دی ڈے” قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close