ساتھی اداکارہ کی موت کے بعد اداکار نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک (پی این آئی)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو ٹیلی ویژن اداکار چندراکانت عرف چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چندو کی لاش ریاست تیلانگانا کے شہر الکاپور میں اپنے گھر پر لٹکی پائی گئی۔ خیال رہے کہ چندو کی دوست اور معاون اداکارہ پویترا جیارام چند روز قبل ہی کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔ آنجہانی اداکار کی موت کی خبر نے شوبز سے تعلق رکنے والی شخصیات کو انتہائی رنجیدہ کردیا۔ ادھر پولیس کے مطابق چندراکانت کے والد نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ بیٹا کچھ عرصے سے انتہائی ذہنی دباؤ کا شکار تھا جو ممکنہ طور پر اس دلخراش واقعے کا سبب بن گیا۔ رپورٹس کے مطابق چندو نے اسی گھر میں خودکشی کی جہاں وہ اپنی پارٹنر پویترا جیارام کے ساتھ رہا کرتے تھے۔انکے بارے میں یہ بھی بتایا جارہا ہے پویترا کی موت نے چندو کے ذہن پر گہرے اثرات چھوڑے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close