شوٹنگ کے دوران بڑی پاکستانی اداکارہ گر کر زخمی

کراچی(پی این آئی )شوٹنگ کے دوران بڑی پاکستانی اداکارہ گر کر زخمی۔۔۔پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی دوران شوٹنگ سیڑھیوں سے بری طرح پھسل کر زخمی ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شوٹنگ کے دوران کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انھیں خوبصورت جوڑا اور لمبی ہیل پہنے سیڑھیوں سے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ویڈیو ان کے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کی ہے، تاہم اسی دوران اداکارہ کو سیڑھیوں پر ہیل کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے اوربری طرح پھسلتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

جس کے بعد ویڈیو میں اداکارہ کو انھیں سیڑھیوں سے دوبارہ اترتے اور شوٹنگ مکمل کرتے بھی دکھایا گیا۔وائرل ویڈیو پر اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آیا جس میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’صدقے‘ کی طاقت، اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری کے مطابق ’حال ہی میں جو ویڈیو شیئر کی گئی، بظاہر یہ بہت خطرناک لگ رہی ہے، یہ باعث شرمندگی تو تھا لیکن تکلیف دہ نہیں تھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ اس خطرناک حادثے میں مجھے ہلکی سی خراش آئی تھی باقی میں بالکل ٹھیک تھی اور اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اگلے ہی لمحے یہ سین ریکارڈ کروا لیا۔ اسٹوری میں یمنیٰ زیدی واضح کیا کہ صدقے کی طاقت ہی ہے جس نے مجھے اس حادثے میں محفوظ رکھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close