معروف اداکارہ یمنی زیدی کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر

لاہور(پی این آئی)معروف اداکارہ یمنی زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گرگئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ یمنی زیدی کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک شوٹ میں مصروف تھیں ،جہاں وہ سیڑھیوں سے اترتے ہوئے اچانک گرگئی ہیں۔اداکارہ کی جانب سےپوسٹ میں کہا گیا کہ صدقے نے انھیں بچا لیا،اتنا برا گرنے کے باوجود وہ زخمی نہیں ہوئیں ،انھیں صرف معمولی خراشیں آئی ہیں،،انہوں نے اپنا شوٹ بھی مکمل کیا۔اداکارہ کی جانب سےجاری ویڈیو پر انکے مداحوں میں تشویش کی ایک لہر سی دوڑ گئی، سوشل میڈیا صارفین نےکامنٹس باکس میں پریشانی اور انکی خیریت کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ کاسیڑھیوں سے گرنے کا واقعہ ڈرامہ جنٹلمین کی شوٹنگ میں پیش آیا۔ یمنیٰ زیدی ڈرامےمیں صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں،جس میں انکے ہیرو ہمایوں سعید ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close