سلمان خان کی شادی، سینئر اداکار نے فیصلہ سنا دیا

ممبئی(پی این آئی)سلمان خان کی شادی، سینئر اداکار نے فیصلہ سنا دیا۔۔۔بالی وڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کا کہنا ہے کہ سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے اور شادی نہیں کریں گے۔حال ہی میں متھن چکرورتی نے ایک رئیلیٹی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے سلمان خان سے متعلق بات کی، انہوں نے کہا کہ سلمان خان مزاحیہ انسان ہیں، وہ ہر وقت ہنسی مذاق کرنے والے فرد ہیں۔سلمان خان کی شادی کے حوالے سے متھن چکرورتی نے کہا کہ ان کے خیال میں وہ کبھی شادی نہیں کریں گے، سلمان ہر خوبصورت لڑکی کو یہی کہتے رہیں گے کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور وہ لڑکیوں کی ہمدردیاں لیتے رہیں گے۔

متھن چکرورتی نے کہا کہ سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، ان سے محبت رچاتے رہیں گے لیکن کبھی ان سے شادی نہیں کریں گے۔سینئر اداکار نے کہا کہ وہ اس بات کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں کہ سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے اور ان لڑکیوں سے تو بالکل نہیں کریں گے جنہیں وہ بے وقوف بنائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close