مدھیہ پردیش (پی این آئی) بالی ووڈ کی سُپر سٹار کرینہ کپور خان کو اپنی کتاب کے عنوان میں لفظ ‘بائبل’ استعمال کرنے پر ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کو ان کی کتاب “کرینہ کپور خان کی پریگننسی بائبل” کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کیا، یہ نوٹس اس وقت جاری کیا گیا جب ایک وکیل نے کتاب کے عنوان میں لفظ “بائبل” کے استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔کرسٹوفر انتھونی نامی وکیل نے اپنی درخواست میں کہا کہ حمل کی کتاب کے عنوان میں لفظ “بائبل” کا استعمال کرنا عیسائی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل نے کہا کہ بائبل پوری دنیا میں عیسائیت کی مقدس کتاب ہے اور کرینہ کپور کے حمل کا بائبل سے موازنہ کرنا غلط ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کرینہ کپور نے اپنی کتاب کی “سستی پبلسٹی” حاصل کرنے کے لیے لفظ بائبل کا استعمال کیا۔کرسٹوفر انتھونی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کیا کہ کرینہ کپور اور کتاب فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں