بالی ووڈ اداکارہ کی ایک اور ڈیپ فیک جعلی ویڈیو وائرل

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کی ایک اور ڈیپ فیک جعلی ویڈیو وائرل۔۔۔بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک اور ڈیپ فیک جعلی ویڈیو وائرل ہوگئی،عالیہ بھٹ کی فیک ویڈیو بھارتی اداکارہ ومیکا گبی کی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے بنائی گئی، جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش اور شدید برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ومیکا گبی بھارتی پنجابی اداکارہ ہیں جو اپنی فلم امر سنگھ چمکیلا کی وجہ سے خبروں میں ہیں، انہوں نے گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر اپنے فوٹوشوٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جسے ایڈٹ کرکے ان کے چہرے پر عالیہ بھٹ کا چہرہ لگا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ ویڈیو سے قبل بھی عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں کی بھی اس طرح کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔ حالیہ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے دوران بھی رنویر سنگھ اور عامر خان کی ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ رنویر سنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ممبئی پولیس تھانے میں مقدمہ بھی دائر کروایا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close