بھارتی کامیڈین کیتن سنگھ نے معروف ہدایتکار سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کی نقل اُتارنے والے کامیڈین کیتن سنگھ نے ہدایتکار سے معافی مانگ لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین کیتن سنگھ نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہدایتکار سے ان کی نقل اُتارنے پر معافی مانگ لی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرن صاحب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، اگر میرے اس عمل سے کرن جوہر کو بُرا لگا ہے تو میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے دوران انٹرویو فلم ساز سے معافی مانگتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں، ان کی نئی فلم راکی راکی اور رانی کی پریم کہانی 5 سے 6 بار دیکھ چکا ہوں۔ ان کا شو ’کافی ود کرن‘ بہت شوق سے دیکھتا ہوں اور اسی شو کو دیکھ کر انہیں کاپی کرنا سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے اس عمل سے انہیں تکلیف پہنچی تو میں اس سے معافی مانگنا چاہوں گا۔ میرا مقصد انہیں تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔ میں صرف اپنے ناظرین کو محظوظ کرنا چاہتا تھا لیکن اگر میں نے کچھ غلط کردیا ہے تو میں ان سے معذرت کرنا چاہوں گا۔خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت کے کامیڈی شو’میڈنیس مچائیں گے‘ کا پرومو وائرل ہوا جس میںکامیڈین کیتن سنگھ کو ہدایتکار کرن جوہر کی نقل اُتارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس شو میں اداکارہ ہما قریشی بھی موجود تھیں جو کرن جوہر کی نقل اُتارنے پر کامیڈین کیتن سنگھ کو سراہ رہی تھیں۔

اس پرومو کو دیکھ کر کرن جوہر نے بذریعہ سوشل میڈیا شو کا نام لیے بغیر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ قابل احترام چینل پر میری انتہائی بُرے انداز میں نقل اُتاری گئی جس کی توقع میں صرف اپنے ناقدین اور بےنام لوگوں سے رکھتا ہوں ناکہ اپنی انڈسٹری سے جسے میں نے 25 برس دیئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close