مشہور و معروف اداکار انتقال کر گئے

ویب ڈیسک(پی این آئی)ٹائٹینک اور لارڈ آف دی رنگز میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہالی ووڈ اداکار برنارڈ ہل 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ہالی ووڈ اداکار برنارڈ ہل کا انتقال اتوار کو ہوا جس کی تصدیق ان کے ایجنٹ لوکولسن نے کی۔برنارڈ نے ٹائٹینک میں ’ کیپٹن ایڈورڈ اسمتھ ‘ اور ’ لارڈ آف دی رنگز ‘ میں کنگ تھیوڈن کا کردار ادا کیا تھا۔معروف اداکار کی موت کی خبر نشر ہونے کے بعد سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سکاٹش موسیقار باربرا ڈکسن نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ برنارڈ واقعی ایک شاندار اداکار تھے، ان کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔اداکار کو ایلن بلیسڈیل کے مرکزی برطانوی ڈرامہ بوائز فرام دی بلیک اسٹف میں یوسر ہیوز کے کردار کے لیے بھی جانا جاتا تھا۔برنارڈ ہل ہالی ووڈ کے واحد اداکار ہیں جن کی 11 فلموں کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close