سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو کڑی سزا ملنی چاہیے، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) معروف فنکاروں نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو میں انتہائی تشویش سے دیکھتا ہوں، 9 مئی کے ذمہ داران کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔ عدالتوں کو چاہیے کہ وہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی دراصل ہماری بے حرمتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔اداکار ساجد حسن نے کہا پاکستان ایک امت کے لیے بنا ہے جس کی سلامتی ہم سب پر فرض ہے، سب سے پہلے پاکستان باقی سب کچھ بعد میں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close