نک جونس کے مداحوں کیلئے بُری خبر

ممبئی (پی این آئی)معروف امریکی گلوکار و اداکار نک جونس نے انفلوئنزا اے کا شکار ہونے کے بعد مداحوں سے معافی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے بعد ان کی کزن اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کی طبیعت ناساز ہے۔ حال ہی میں نک جونس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور اسٹیج پرفارمنس نہ دینے پر ان سے معافی بھی مانگ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس دینے کے لیے اچھی خبر نہیں ہے، کچھ دن قبل جب میں نیند سے بیدار ہوا تو میرے گلے میں خراش محسوس ہوئی، میری آواز بند ہوگئی اور مجھے پسینے آنے لگے، گزشتہ دو دنوں سے میری طبیعت مسلسل خراب ہو رہی ہے، گزشتہ روز میں مکمل بستر پر تھا، جسم میں درد، گلے کی سوزش اور کھانسی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کے بعد بھی ان کی صحت بہتر نہیں ہو رہی، مجھے افسوس ہے، میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ بہت دور سے آئے ہونگے ہمیں سپورٹ کرنے کے لیے لیکن مجھے نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں انفلوئنزا اے کا شکار ہوگیا ہوں اور اس وقت گانے کے قابل نہیں ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close