فلسطینی نژاد سپر ماڈل نے بریک لینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)فلسطینی نژاد سپر ماڈل نے بریک لینے کا اعلان کر دیا۔۔۔۔فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل ایزابیلا خیر حدید المعروف بیلا حدید نے ماڈلنگ سے بریک لے لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلا حدید نے اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کی خاطر ماڈلنگ سے وقفہ لیا ہے۔ان کی بہن جی جی حدید نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جی جی حدید جانتی ہیں کہ ان کی بہن کا یہ فیصلہ کچھ وقت کے لیے ہے جس کے بعد وہ فیشن انڈسٹری میں واپس آئیں گی۔

رپورٹس کے مطابق 10 سال کے کیریئر کے بعد بیلا حدید نے اپنی ذاتی زندگی اور خوشی پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ بیلا حدید نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ماڈلنگ کیریئر سے بریک لینے کے بارے میں بات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ میں 10 سال کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں کسی ایسی چیز میں اتنی طاقت، محبت اور محنت لگا رہی تھی جس کا صلہ ضروری نہیں کہ مجھے طویل عرصے بعد واپس ملے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close