ارجیت سنگھ کی معافی، ماہرہ خان کا ردعمل بھی آگیا

کراچی(پی این آئی)ارجیت سنگھ کی معافی، ماہرہ خان کا ردعمل بھی آگیا۔۔۔پاکسان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی دورانِ کنسرٹ عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معافی مانگنے پر ردعمل سامنے آگیا۔ ‘ایمی گالا’ ایوارڈز کی افتتاحی تقریب کے دوران دبئی میں ارجیت سنگھ کے میوزک کنسرٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ماہرہ خان سمیت شہروز سبزواری اور صدف کنول بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔ اس کنسرٹ کے دوران، جب ارجیت سنگھ نے تماشائیوں میں بیٹھیں ماہرہ خان کو دیکھا تو پہلے تو وہ اداکارہ کا نام یاد کرنے میں ناکام رہے اور پھر اُنہیں یاد آیا کہ اُنہوں نے ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ کے لیے گانا ‘ظالمہ’ گایا تھا۔

بھارتی گلوکار نے خوشی بھرے انداز میں کہا کہ خواتین و حضرات ماہرہ خان میرے بالکل سامنے بیٹھی ہیں۔ ارجیت سنگھ کا ماہرہ خان سے معافی مانگتے ہوئے کہنا تھا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ میں آپ کو پہچان نہیں سکا، میڈم کنسرٹ میں شرکت کیلئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close