گھر پر فائرنگ، سلمان خان نے اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں

ممبئی(پی این آئی)گھر پر فائرنگ، سلمان خان نے اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں۔۔۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اپریل کو ممبئی میں صبح 5 بجے کے قریب سلمان خان کے گھر کے باہر 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد سلمان خان نے اب اپنا کام دوبارہ شیڈول کے مطابق شروع کر دیا ہے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ شیڈول میں کوئی بھی تبدیلی نہ کی جائے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان اب اس واقعے پر زیادہ دھیان بھی نہیں دینا چاہتے۔واضح رہے کہ سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور اس کیس کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close