بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ سے معافی مانگ لی

ممبئی(پی این آئی)بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ سے معافی مانگ لی۔۔۔بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے پاکستانی عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی۔خیال رہے کہ ماہرہ خان ایمی گالہ ایوارڈز کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں، اسی دوران انہیں گزشتہ روز بالی ووڈ سے وابستہ گلوکار ارجیت سنگھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ارجیت سنگھ اور ماہرہ خان کی ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں بھارتی گلوکار یہ اعتراف کرتے ہیں کہ وہ کنسرٹ میں موجود سینکڑوں شائقین کے درمیان موجود ماہرہ خان کو پہچاننے سے قاصر رہے۔

تاہم جیسے ہی انہیں اندازہ ہوا کہ شائقین کے درمیان پاکستانی سُپر اسٹار موجود ہیں تو انہوں نے کنسرٹ کے دیگر شرکاء کو بھی ان سے متعارف کروایا اور ساتھ ہی شناخت میں تاخیر پر معافی بھی مانگ لی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی گلوکار اچانک اپنا کنسرٹ روک دیتے ہیں اور وہاں موجود سامعین سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ ’آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ آج ممبئی(پی این آئی)ہمارے درمیان کون موجود ہے، آئیے انہیں اچھے انداز میں متعارف کرواتے ہیں، کیا ہم ان کی جانب کیمرہ کرسکتے ہیں۔ارجیت سنگھ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہتے ہیں کہ میں انہیں پہچاننے کی کوشش کر رہا تھا، پھر مجھے یاد آیا کہ میں نے تو ان کے لیے گانا گایا، خواتین و حضرات ہمارے درمیان ماہرہ خان موجود ہیں، جو میرے سامنے بیٹھی ہیں۔گلوکار نے مزید کہا کہ میں ابھی ان ہی کی فلم کا گانا ’ظالمہ‘ گا رہا تھا اور یہ میرے ساتھ کھڑی ہوکر گنگنا رہی تھیں اور میں انہیں پہچان نہ سکا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں، آپ کا بہت بہت شکریہ۔اس موقع پر ماہرہ خان نے سیاہ لباس کا انتخاب کیا جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔بعدازاں اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اس کنسرٹ کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی اور ساتھ ہی ارجیت سنگھ کی عاجزی کی بھی خوب تعریف کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close