کئی فلموں کیلئے مسترد کیے جانے پر پریانکا چوپڑا نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم انڈسٹری میں پیش آنیوالی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ مختلف وجوہات کی وجہ سے فلموں میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بالی ووڈ میں کبھی انہیں کیریئر کے دوران ایک کونے میں دھکیل دیا گیا یا سیاست سے نمٹنا پڑا، پھر ہالی ووڈ میں انہیں خود کو نئے سرے سے جدوجہد کرنا پڑی۔اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں مسترد کیے جانے کو میں نے کئی بار دیکھا ہے اور اس کی بہت ساری وجوہات ہیں، کبھی میں کسی کردار کیلئے ٹھیک نہیں ٹھہری تو کبھی فیورٹ ازم کا شکار بنی، کبھی کسی کی گرل فرینڈ کو فلم میں کاسٹ کرلیا گیا، اس طرح کی اور بہت سی وجوہات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close