اداکارہ ہانیہ عامر کا ذہنی صحت سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

ویب ڈیسک(پی این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔

اداکارہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں اور ہانیہ عامر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔اداکارہ نے اپنی سوٹ میں لکھا کہ یہاں اچھے دن نہیں گزر رہے اور آج کل اچھا محسوس بھی نہیں کر رہی،کچھ عرصے سے طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پریشانی کی بات نہیں ہے، میں صحت کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں۔اداکارہ نے ذہنی صحت کے حوالے سے لکھا کہ دماغی صحت کے بارے میں بات کرنے یا مدد مانگنے میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے، مجھے یقین ہے کہ میری طرح آپ میں سے بہت سے لوگ اس مرحلے سے گزر چکے ہیں اور جب آپ خود کو پیار اور دیکھ بھال اور تھوڑا آرام دیتے ہیں تو یہ ٹھیک بھی ہو جاتا ہے، امید ہے کہ ان شاء اللہ میں جلد بہتر محسوس کروں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close