عمران عباس کی بھارتی فلموں کی پیشکش کے دعوے پر بالی ووڈ سے ردعمل آگیا

لاہور(پی این آئی) بالی وڈ فلموں کے ناقد کمال راشد خان ( کے آر کے ) نے پاکستانی اداکار عمران عباس کی بالی وڈ فلموں کی پیشکش کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی میں شرکت کے دوران عمران عباس نے پاکستانی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فلمز میں کام نہ کرنے کی کئی وجوہات ہیں، اسکرپٹس کا سمجھ نہ آنا، فلم کا معاوضہ یا پھر وقت یا پھر ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ یہاں لگتا ہو کہ میں فلم مٹیریل نہیں ہوں۔

دوسری جانب انہوں نے بالی وڈ فلموں کی پیشکش پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کئی برس قبل ہی بھارت سے فلمز کی پیشکش آنے لگی تھیں، مجھے بھارت سے جن فلموں کی پیشکش ہوئی تھی ان میں پہلی پیشکش راج کمار کی طرف سے ہوئی تھی جس کا کانٹریکٹ میں نے سائن کیا تھا، سنجے لیلیٰ بھنسالی کی طرف سے گزارش، رام لیلیٰ کی آفر ہوئی، عاشقی 3 کا سب ہی کو پتا ہے۔عمران عباس نے کہا تھا کہ اس قصے کو میں نے اتنی بار میڈیا پر بتایا ہے کہ میں خود بھی بور ہوچکا ہوں اور اب یہ بار بار بتانا اچھا بھی نہیں لگتا۔اس کے بعد اب بالی وڈ فلموں کے ناقد کے آر کے نےعمران عباس کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close