جھانوی کپور نے کس کیساتھ تعلقات کی تصدیق کر دی؟ مداحوں کیلئے سرپرائز

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جھانوی کپور نے بلآخر مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے تعلقات اور ملاقاتوں کی تصدیق کر دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق چند روز قبل جہانوی کے والد اور بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر بونی کپور نے اپنی بیٹی کی شیکھر کے ساتھ قربت کے معاملے کا اعتراف کیا تھا تاہم جس چیز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہ کسٹمائزڈ نیکلیس تھا جو جھانوی نے اپنے والد کی نئی پروڈیوس کردہ فلم میدان کی ممبئی میں ہونے والی اسکریننگ تقریب میں شرکت کے موقع پر پہنا ہوا تھا اور جس پر انکے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کی عرفیت شیکھو کندہ تھا۔اس موقع پر مکمل سفید لباس میں ملبوس جھانوی کافی پرکشش لگ رہی تھیں، اس دوران انہوں نے والد بونی کپور اور بھائی ارجن کپور کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔اس سال کے اوائل میں جھانوی نے کافی ود کرن کی ایک قسط میں شرکت کے دوران اپنے تین قریبی افراد میں اپنے بوائے فرینڈ کا تذکرہ شیکھو کہہ کر کیا تھا، جس پر کرن نے ان سے کہا کہ تینوں کے بارے میں بتائیں تو اس پر جھانوی نے کہا، پاپا (والد)، خوشو اور شیکھو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close