اداکارہ تاپسی پنو نے شادی کی تقریبات خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی

ممبئی (پی این آئی) حال ہی میں خاموشی سے پیا دیس سدھارنے والی بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے شادی کی تقریبات خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی۔

 

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ شادی کو خفیہ رکھنا مقصد نہیں تھا بلکہ اپنی شادی اور ذاتی زندگی سے جڑے تمام معاملات کو نجی رکھنا چاہتی ہوں اس لیے اسے سوشل میڈیا پر تاحال شیئر نہیں کیا۔اداکارہ نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب دو معروف شخصیات کی شادی ہوتی ہے اور ان کی تصاویر وغیرہ سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہے تو انہیں صارفین کی جانب مختلف ملے جلے تبصروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہیں جج کیا جاتا ہے اور میں نہیں چاہتی کہ میری ذاتی زندگی اور اس سے جڑے لوگوں کو سوشل میڈیا صارفین کی باتوں کا سامنا کرنا پڑے یا انہیں جج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت اداکارہ میں پبلک فِگر ہوں لیکن میرا پارٹنر یا شادی میں شریک لوگ نہیں، اس لیے میں فی الحال انہیں سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرسکتی، انہیں میں اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہوں گی۔ میں اسے شیئر کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں۔

 

 

تاپسی پنو نے اس کے ساتھ ہی یہ واضح بھی کیا کہ اس کا مقصد یہ نہیں ہے کہ وہ شادی کو خفیہ رکھنا چاہتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے عزیز و اقارب اور دوست احباب ہمیشہ سے جانتے تھے کہ میں کب اور کیسے شادی کرنا چاہتی ہوں یا کرنے والی ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مستقبل میں کبھی ضرورت محسوس ہوئی یا مطمئن ہوئی تو شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا سوچ سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close