عیدکے روز شہزاد رائے کا دلچسپ خواہش کا اظہار

کراچی(پی این آئی)عیدکے روز شہزاد رائے کا دلچسپ خواہش کا اظہار۔۔۔۔میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار شہزاد رائے نے منفرد خواہش کا اظہار کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے انسٹااسٹوی میں تصویر شیئر کرتے ہوئے مستقبل کے حوالے دلچسپ خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنی بوفے سے اپنی پلیٹ میں کھانا نکالتے ہوئے تصویر شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کے سامنے مختلف اقسام کی ڈشیز موجود ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سفید شلوار قمیص زیب تن کیا ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی شہزاد رائے نے انسٹااسٹوری کے کیپشن میں دلچسپ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’انشااللہ ایک دن ہم سب، سب کچھ ڈاؤن لوڈ کرنے کے قابل ہوجائیں گے‘۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close